جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافروں کیلئے بڑی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت آنے کے خواہش مند غیرملکی مسافروں کے لیے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے دریافت کیا کہ سنگل انٹری وزٹ ویزے پر آنے والوں کو قرنطینہ کرنا ہوگا؟۔

جوازات نے وضاحت کی کہ وزارت صحت کی طے کردہ اصول کے تحت وہ افراد جنہوں نے سعودی عرب میں ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی انہیں مملکت آنے پر لازمی طور پر 5 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ قرنطینہ کی پابندی کے حوالے سے متعین کردہ ضوابط کے مطابق غیر ویکسین یافتہ افراد کے مملکت آنے پر انہیں ایئرپورٹ سے ہی مخصوص ہوٹلوں میں پہنچا دیا جاتا ہے۔

قرنطینہ کے دوران 5ویں دن پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آنے پر قرنطینہ کی پابندی ختم کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ قرنطینہ کی پابندی کا اصول تمام ان مسافروں پر لاگو ہوتا ہے جنہوں نے سعودی عرب میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی حکومت نے پاکستان سمیت مختلف ممالک سے سفری پابندی کا خاتمہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں