اسلام آباد: سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان او آئی سی اجلاس کی صدارت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق او آئی سی سیکریٹری جنرل کی پاکستان آمد پر وزیرمملکت فرخ حبیب نے ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر فرخ حبیب نے بتایا کہ 18دسمبر سےاو آئی سی وزرائےخارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہورہا ہے، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر رکن ممالک شرکت کریں گے، امیدہے کہ اوآئی سی اجلاس کےمثبت نتائج آئیں گے۔
اس موقع پر سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم نے افغانستان پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے بہترین کردار ادا کیا، او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس ایک اہم موقع ہے، جس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائےگا۔حسین ابراہیم نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ موسم سرماشروع ہوگیا ہے افغان عوام کےمصائب بڑھیں گے، افغان مسائل کےحل کیلئےاسلامی ممالک مل بیٹھ کرحل نکالیں گے۔
وزیرمملکت فرخ حبیب نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان پر41 سال بعد او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہونے جارہا ہے، پاکستان افغانستان کے مسائل کےحل کیلئے مرکزی کردار ادا کررہاہے، امیدہے کہ اوآئی سی اجلاس کے مثبت نتائج آئیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سے اہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کی حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم کو بریفنگ دینگے۔
Pakistan warmly welcome SG @OIC_OCI H.E. Hissein Brahim Taha to attend the 17th Extraordinary Session of the OIC CFM. Upon arrival, he was received by @FarrukhHabibISF pic.twitter.com/SeC6I85OhE
— PTI (@PTIofficial) December 16, 2021