جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فلائٹ آپریشن معطل، مسافروں کیلئے نئی مشکل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا اور ملکی و غیر ملکی فلائٹس منسوخ کرنا پڑگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شہریوں کو سرد موسم میں دھند اور اسموگ کی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دھند کےباعث حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

لاہورائیرپورٹ پرفلائٹ آپریشن آج بھی دھند کے باعث معطل ہے ، جس سے اندرون و بیرون ملک پروازوں کی آمدو روانگی متاثر ہوئی۔

- Advertisement -

دھند کی صورتحال کے باعث 13 پروازوں کی روانگی منسوخ کی گئی جبکہ 12 تاخیر کا شکار ہے اور 20 پروازوں کی آمد متاثر ہوئی، ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر دھند میں کمی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب دھند کےباعث موٹرویزپر حد نگاہ صفر ہوگئی، جس کے بعد انتظامیہ کو کئی مقامات پر موٹرویز بند کرنی پڑیں، موٹر وے ایم ٹو پنڈی بھٹیا ں سے لاہور تک بند کردی گئی ۔

دھند اور اسموگ سے ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثرہے، ٹرینیں چھ سے آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں