اسلام آباد: کیا نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کو اسکالر شپ ملتی ہے؟ اس سوال کا جواب وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے لیے وزیر اعظم کی معاون ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اسکالر شپس کے حوالے سے ایک خاتون کے سوال کے جواب میں کہا کہ پرائیویٹ پڑھنے والوں کو اسکالرشپ نہیں ملتی۔
ثانیہ نشتر نے ٹویٹ کے جواب میں لکھا ‘محترمہ، بصد معذرت، پرائیویٹ یونیورسٹیاں احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا حصہ نہیں ہیں۔’
محترمہ میشا صاحبہ،
بصد معذرت، پرائیویٹ یونیورسٹیاں احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا حصہ نہیں ہیں۔ https://t.co/Asdl5PVOnR— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) December 17, 2021
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سائلین کے مسائل کے حل کے لیے جوابات دیتے ہوئے ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش کی رقم کے حوالے سے بھی اہم نکتے کی وضاحت کر دی ہے۔
احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے بڑا اعلان
انھوں نے لکھا کہ بعض گھرانوں کو احساس ایمرجنسی کیش فیز دوئم کی یک وقتی امداد جاری ہوئی ہے۔ تاہم نئے سروے کے مطابق بعض گھرانے احساس کفالت کے لیے اہل قرار نہیں پائے، جن گھرانوں کا سروے میں غربت کا اسکور کفالت کے لیے مقرر کردہ اسکور کی حد سے زیادہ ہو، انھیں ایمرجنسی کیش کے لیے اہل نہیں سمجھا جاتا۔
محترم محمد اصغر صاحب،
مذکورہ گھرانے کو احساس ایمرجنسی کیش فیز دوئم کی یک وقتی امداد جاری ہوئی تھی۔ بصد معذرت، نئے سروے کے مطابق یہ گھرانہ احساس کفالت کیلیئے اہل نہیں ہے۔ سروے میں اس گھرانے کا غربت کا سکور کفالت کیلیئے مقرر کردہ سکور کی حد سے زیادہ ہے۔ https://t.co/K8dUCCEzCh— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) December 17, 2021