دبئی: پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایت کار ہمایوں سعید کی جمعے کے روز بڑی خواہش پوری ہوگئی۔
نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے جمعے کے روز سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ایک تصویر شیئر کر کے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزے کا اعزاز دیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے محبت اور میرے کام کی تعریف کی، جس پر میں اُن کا تہہ دل سے مشکور ہوں‘۔
ہمایوں سعید نے لکھا کہ میرے اہل خانہ کو دبئی بہت پسند ہیں اور وہ اکثر وہاں کا دورہ بھی کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے میرے پاس تم ہو کے دانش نے گولڈن ویزہ دینے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور دبئی فلم اینڈ ٹی وی کمیشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں: وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا
یہ بھی پڑھیں: ابوظبی کا گولڈن ویزا کیسے ملے گا ؟
ہمایوں سعید کے قریبی دوست اور سینئر اداکار عدنان صدیقی ، سلمان سعید، عاصم محمود سمیت دیگر نے انہیں مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یو اے ای گولڈن ویزہ کے فوائد کیا ہیں؟
متحدہ عرب امارات کی جانب سے جن غیرملکیوں کو گولڈن ویزہ جاری کیا گیا وہ وہاں بینک بیلنس بنا سکتے اور جائیداد کے ساتھ تعلیم بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے خوش نصیب غیرملکیوں کو دبئی کے مقامی شہریوں کے برابر کا درجہ بھی مل جاتا ہے، جس کے تحت وہ کاروبار یا کسی کے ساتھ شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے مشہور فٹبال رونالڈو، شاہ رخ خان، سنجے دت اور سنیل شیٹھی سمیت دیگر شخصیات کو گولڈن ویزہ جاری کیا ہے۔