منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں این سی اوسی ‏کےمطابق ہوں گی۔ چھٹیاں3 جنوری سے12جنوری2022 تک ہوں گی۔

ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوانےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے ‏کہ میدانی علاقوں میں چھٹیاں3جنوری سے12جنوری تک ہوں گی جب کہ پہاڑی علاقوں میں چھٹیاں ‏‏24دسمبر 2021سے28 فروری 2022 تک ہوں گی۔

- Advertisement -

یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی ‏چھٹیاں3 جنوری 2022 سے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ زیادہ ویکسی نیشن تعلیمی ادارے کھلے رہنے ‏پرہی ہوسکتی ہے کیونکہ لاکھوں طلبا نے تاحال ویکسی نیشن نہیں کرائی ہے۔

این سی اوسی نے والدین سےگزارش کی ہے کہ اپنے بچوں کی فوری ویکسی نیشن کرائیں۔

قبل ازیں وزیرتعلیم پنجاب مرادراس نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ‏ہوئے کہا ہے ‏کہ 23 دسمبر سے 6 جنوری تک تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہوں گی۔

یاد رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏‏‏تک کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ، محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے ‏اسکول ‏‏و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3جنوری کو تعلیمی اداروں میں ‏تدریسی ‏‏سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں