اشتہار

نوجوان نے انوکھا عالمی ریکارڈ بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی نوجوان نے منفرد خاصیت کی بنا پر انوکھا ریکارڈ بنا کر لوگوں کو حیران کردیا۔

امریکی ریاست مینیسوٹا کے ایک کم عمر نوجوان نے بہت بڑے منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ نوجوان جب منہ کھولتا ہے تو اس کے منہ کے نچلے اور اوپر کے حصے کی درمیانی پیمائش 4 انچ ہوتی ہے۔

آئزک جانسن نامی نوجوان نے ابتدائی طور پر 2019 میں اس وقت ریکارڈ قائم کیا تھا جب اس کی عمر صرف 14 برس تھی اور اس کے منہ کھولنے پر اس کا درمیانی فاصلہ 3 اعشاریہ 67 انچ تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اس کے چند ماہ بعد یہ ریکارڈ ریاست پنسلوانیا کے ایک اور نوجوان نے اپنے نام کرلیا تھا لیکن اب دو سال سے زائد عرصے کے بعد آئزک جانسن نے چار انچ کے مساوی اپنا منہ کھول کر ایک بار پھر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

عالمی ریکارڈ بنانے والے نوجوان جانسن کا کہنا ہے کہ آنے والے چند سالوں میں  زیادہ پیمائش کے مطابق اپنا منہ کھول سکوں گا۔

امریکی نوجوان نے بتایا کہ اسے آئندہ برس اٹلی میں ہونے والے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کے لیے ایک ٹی وی شو میں مدعو کیا گیا ہے۔

آئزک جانسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے منہ میں کوئی بھی چیز باآسانی فٹ کر سکتے ہیں جس میں بیس بال، بڑا سیب، برگر وغیرہ شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں