اشتہار

پریانکا چوپڑا ’نک جونس کی بیوی‘ کہنے پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ’نک جونس کی بیوی‘ کہنے پر میڈیا پر برس پڑیں۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نئی فلم ’دی میٹرکس‘ سے متعلق اسکرین شاٹس شیئر کیے، اس آرٹیکل میں انہیں گلوکار نک جونس کی بیوی کہہ کر پکارا گیا جس پر انہوں نے تنقید کی۔

پریانکا نے یہ اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اب تک کے سب سے مشہور فلم پروڈکشنز میں سے ایک کی تشہیر کررہی ہیں اور اب بھی انہیں نک جونس کی بیوی کہہ کر پکارا جارہا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے لکھا کہ ’براہ کرم وضاحت کریں کہ خواتین کے ساتھ اب بھی یہ کیسے ہوسکتا ہے؟

پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ ’کیا انہیں اپنے بائیو میں اپنا انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس لنک شامل کرنا چاہیے، اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں شوہر نک جونس کو بھی ٹیگ کیا۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے علیحدگی سے متعلق ساری حقیقت بیان کردی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں جس پر پریانکا نے تصویر شیئر کرکے وضاحت دی تھی۔

پریانکا چوپڑا نے شوہر نک جونس کے ہمراہ ایک رومانوی تصویر شیئر کی تھی، اداکارہ نے نک جونس سے محبت کا اظہار کیا تھا اور شریک حیات بننے پر ایک بار پھر اُن کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں