جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ساتھی کی ہلاکت پر بندر کا خوفناک انتقام، 250 کتوں‌ کو بلندی سے پھینک کر ہلاک کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی ریاست مہاشٹرا کے ضلع بیڈ میں بندروں نے ساتھی کی موت کا بدلا لینے کے لیے ڈھائی سو کتوں کو ہلاک جبکہ مکینوں پر حملے شروع کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کے علاقے ماجل گون کے ضلع میں انتقام کی آگ سے بھرے بندروں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف اوقات میں کتوں کو گھسیٹے ہوئے بلندی پر لے گئے اور انہیں نیچے پھینک دیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق جنگجو بندروں نے پورے ضلع میں قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی فوج علاقے میں گشت کرتی اور اس دوران نظر آنے والے کتے یا اُس کے بچے کو اغوا کر کے لے جاتے ہیں، عام طور پر وہ بچے کو اونچے مقام پر لے جاکر نیچے پھینک دیتے ہیں۔

- Advertisement -

ریوڑ کی صورت میں آنے والی بندروں کی فوج گشت کے دوران گلی ، سڑک پر  نظر آنے والے انسانوں کو بھی نہیں بخشتے اور انہیں بھی زخمی کردیتے ہیں۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ بندروں نے ایک ماہ کے دوران اب تک 250 کتے کے بچوں کو ہلاک جبکہ متعدد مکینوں اور بچوں کو حملہ کر کے زخمی کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سیڑھیاں اترنے کیلئے بندر نے کیا طریقہ اپنایا (دلچسپ ویڈیو وائرل)

یہ بھی پڑھیں: بندر کو کچلنے پر بھارتی شہری کو سزا

مکینوں نے بتایا کہ اُن کے گاؤں میں ایک اندازے کے مطابق پانچ ہزار سے زائد جنگلی بندر ہے جبکہ اب علاقے میں کتے کا کوئی بچہ نظر نہیں آرہا کیونکہ انہوں نے سب کو مار دیا جبکہ بڑے کتے بھی علاقے سے ہجرت کر گئے ہیں۔

اس وجہ سے علاقہ مکینوں نے اپنی آمد و رفت بہت زیادہ مختصر کردی جبکہ وہ جنگلی بندروں سے بہت زیادہ خوفزدہ بھی ہیں کیونکہ یہ گھروں میں داخل ہوکر سب چیزیں تہس نہس کردیتے ہیں۔

محکمہ جنگلات نے بندروں کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

اسے بھی پڑھیں: انتقام کی آگ، بندر نے کیا 22 کلومیٹر کا سفر

واضح رہے کہ بندر بدلہ لینے کے لیے کسی بھی حد سے گزر جاتے ہیں، اس سے پہلے بھی بھارت میں بندر کے بچے یا کسی ساتھی کی ہلاکت پر بندر ہنگامہ برپا کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں