جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شہری نے اربوں مالیت کے بٹ کوائن ڈھوندنے کے لیے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شہری نے 80 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بٹ کوائنز کوڑے دان میں پھینک دئیے۔

دنیا بھر میں ورچوئل کرنسی کا زور بڑھتا ہی جارہا ہے حتیٰ کہ بہت سے بڑی بڑی کمپنیاں بھی ورچوئل کرنسی میں تجارت کا اعلان کرچکی ہیں۔

ڈیجیٹل کرنسی کی قدر و قیمت میں بے پناہ اضافے نے بہت سے افراد کو راتوں رات کروڑ پتی بنایا تو امریکی آئی ٹی انجینئر جیمز کو بھی بٹ کوائن کی مدد سے دولت مند بننے کا خیال آیا لیکن وہ تو اپنے بٹ کوائن 2013 میں کوڑے دان میں پھینک چکا تھا۔

- Advertisement -

جیمز نے میڈیا کو بتایا کہ 2013 میں اس نے غلطی سے اپنی ہارڈ ڈرائیور کوڑے دان میں پھینک دی تھی اور اس ڈرائیو میں کرپٹو گرافت ‘پرائیوٹ کی’ محفوظ ہے۔

امریکی شہری کا کہنا ہے کہ وہ 2013 سے میونسپل انتظامیہ سے پارڈ ڈرائیو ڈھونڈنے میں مدد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے لیکن انتظامیہ مدد کرنے کو تیار نہیں حالانکہ جیمز نے 25 فیصد بٹ کوائنز کووڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

جیمز نے اب اپنا دولتمند بننے کا خواب پورا کرنے کےلیے ناسا کی آئی ٹی فرم کی مدد لینے کا فیصلہ کیا۔

ڈیٹا ریکوری فرم نے جیمز کے بٹ کوائن سے متعلق کہا کہ اگر پارڈ ڈرائیو ٹوٹی نہیں ہوگی تو 90 فیصد بٹ کوائن ریکور ہونا ممکن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں