تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

’پاکستان میں ’ڈراپ ان پچز‘ کی ضرورت نہیں‘

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈراپ ان پچز کی ضرورت نہیں کیونکہ ملک میں قدرتی وکٹیں ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے ملک میں ڈراپ ان پچز متعارف کروانے کے بیان پر اپنی رائے ظاہر کردی۔

جاوید میانداد نے کہا کہ میرے خیال میں ملک میں ڈراپ ان پچز کی ضرورت نہیں، ایسی پچ کیری پیکر نے متعارف کروائی تھیں کیونکہ انہیں مناسب گراؤنڈ نہیں دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے میدان اور وکٹیں ہیں تو ڈراپ ان پچز کی ضرورت کیوں ہوگی، پی سی بی کو اس فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے اور اپنی وکٹوں پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ انہی وکٹوں پر مجھ جیسے اور دیگر عظیم کھلاڑی برسوں تک کھیلتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اسپانسر کی مدد سے ملک میں 37 کروڑ مالیت کی دو ڈراپ ان پچز لانے کا اعلان کیا تھا، ایک پچ کراچی اور دوسری لاہور میں لگائی جائے گی۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یہ پچز پاکستانی کھلاڑیوں کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنے کی تیاریوں میں مدد کریں گی۔

Comments

- Advertisement -