تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

سعودی اقاموں کی تجدید کا عمل ختم؟

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت نے اقاموں کی تجدید کے حوالے سے جھوٹی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت کی وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ ملازمین کے اقاموں کی سالانہ بنیادوں پر تجدید کا عمل جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر من گھڑت باتیں زیر گردش ہیں کہ وزارت نے سالانہ تجدید کا عمل ختم کردیا ہے۔

سعودی وزارت نے کہا کہ کارکنوں کے اقاموں کی تجدید کابینہ کے فیصلے کے مطابق جاری ہے جبکہ وہ افراد جو سالانہ بنیاد پر اقامہ کی تجدید کرانا چاہتے ہیں وہ بھی کرائی جاسکتی ہے۔

سعودی کابینہ نے غیر ملکی کارکنوں کے اقامے کی فیس تین، چھے اور بارہ ماہ کے لیے جمع کرانے کی سہولت کی منظوری دی تھی جس کے باعث انہیں یکمشت اقامہ تجدید کی فیس ادا کرنے میں سہولت میسر آئی۔

اقاموں کی تجدید کے حوالے سے دی جانے والی مدت کی رعایت سے ان تارکین کو خاص طورپر فائدہ ہوگا جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مملکت میں مقیم ہیں۔

تجدید کے نئے قانون کے مطابق تارکین اپنے اہل خانہ عائد تین ماہ کی فیس جمع کرانے کے بعد اقامہ تجدید کراسکتے ہیں، اس طرح تارکین پریکمشت 12 ماہ کی فیس کا بوجھ کم ہو جائے گا۔

خاص کر وہ تارکین بھی مستفید ہوسکیں گے جو اپنے اہل خانہ کو مستقل بنیادوں پر وطن بھیجنا چاہتے ہیں اور کسی طرح کی مجبوری کے باعث وہ انہیں چند ماہ روکے رکھنا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -