جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بکا خیل واقعے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، فریقین طلب

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: الیکشن کمیشن نے بکا خیل میں امن وامان خراب کرنے کے الزام میں صوبائی وزیر شاہ محمد خان کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بکاخیل میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کا الزام صوبائی وزیر کے خاندان پرعائد کیا گیا ہے، شاہ محمد خان کا بیٹا مامون رشید مئیر کے لیے امیدوار ہے۔

ڈپٹی کمشنر بنوں نے اپنی ابتدائی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوادی ہے، جس میں کہا گیا کہ تحصیل بکاخیل کے پولنگ اسٹیشنز میں تیس سے زائد افراد نے داخل ہو کر چھ پولیس اہلکاروں اور خواتین سمیت عملہ کو یرغمال بنایا۔

- Advertisement -

ڈی سی کے مطابق بکاخیل کے پولنگ اسٹیشنز داخل ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے کارکنان بھی شامل تھے۔

واقعے رپورٹ ہونے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد شکایت کنندگان اور متعلقہ فریقین کوبائیس دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی بلدیاتی الیکشن: بدنظمی کے واقعات نے سیاسی ماحول تلخ کردیا

اس کے علاوہ چیف کمشنر نے پشاور کے پولنگ اسٹیشن پر قبل از وقت مبینہ طور پر ٹھپے لگانے کی تحقیقات کرانے کی ہدایت جاری کیں ہیں۔

واضح رہے کہ تحصیل بکاخیل کے پانچ پولنگ اسٹیشنز پر ناخوشگوار واقعات پر چیف الیکشن کمشنر نے تحصیل بھر میں پولنگ معطل کردی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن مانیٹرنگ سیل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد آفس میں قائم کیا گیا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سے پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں