اشتہار

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج ‏

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے سب سےپہلےنتیجہ دینےکی ‏اےآر وائی نیوز کی روایت برقرار ہے۔

میئرپشاور کی نشست کے لیے 69 پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری نتیجہ، جےیوآئی ف کے امیدوار زبیر ‏علی 6237ووٹ لیکر آگے جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار رضوان بنگش 5638 ووٹ لے کر پیچھے ‏ہیں، اےاین پی کے امیدوار شیررحمان 5188ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

چیئرمین کی نشست کے لیےضلع چارسدہ،تحصیل تنگی،90پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ: ‏آزادامیدوار ناصرعلی 12000ووٹ لیکرآگے، جے یوآئی ف دانشمند 7300ووٹ لیکر پیچھے

- Advertisement -

چیئرمین کی نشست کے لیے ضلع بنوں میں تحصیل میریان، کا مکمل غیر حتمی نتیجہ، آزادامیدوار ‏پیر کمال شاہ 11ہزار885ووٹ لیکر کامیاب، پی ٹی آئی امیدوارشاہ خان 6ہزار 370ووٹ لیکر دوسرے ‏نمبر پر رہے۔

چیئرمین کی نشست کے لیے ضلع بنوں، تحصیل وزیر کا مکمل غیر حتمی نتیجہ؛ جے یو آئی ف ‏امیدوار مستو خان 3200ووٹ لیکر کامیاب، آزاد امیدوار عرفان اللہ700 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ‏رہے۔

ہری پور4 پولنگ اسٹیشن پر آزادامیدوار خیام اسلام386 ووٹ لےکرآگے اور چارسدہ تحصیل اے این ‏پی کے تیمور خٹک240 ووٹ لےکرآگے ہیں۔

چیئرمین کی نشست کے لیے ضلع بونیر، تحصیل گدیزئی،65پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ؛ پی ‏ٹی آئی کےامیدوار شیرعالم خان 7975ووٹ لیکرآگے، اے این پی کےشاہجہان خان 3950ووٹ لیکر ‏پیچھے ہیں۔

ٹانک گلشن کالونی میں پی ٹی آئی کےمحمدرمضان183ووٹ لےکر آگے ہیں۔ میئر مردان کی نشست ‏پر اےاین پی کے حمایت اللہ73ووٹ لےکر آگے اور میئرکوہاٹ کی نشست پر آازاد امیدوار شفیع ‏جان 27ووٹ لے کرآگے ہیں۔

کوہاٹ:میئرکی نشست پر 7پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ، پی ٹی آئی کےسلمان شنواری ‏‏1148ووٹ لیکر آگے، آزاد امیدوار شفیع جان386ووٹ لیکرپیچھے

ہنگو:تحصیل ہنگو چیئرمین کی نشست پر 9پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ، آزاد امیدوار عامر غنی ‏‏1117ووٹ لیکر آگے، جےیوآئی ف امیدوار محمد قاسم970ووٹ لیکرپیچھے

ہری پور:تحصیل ہری پور چیئرمین نشست پر3پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ، آزادامیدوار سمیع ‏اللہ521ووٹ لیکر آگے، پی ٹی آئی کے اختر نواز221 ووٹ لےکر پیچھے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں