اشتہار

کویت میں اقامے منسوخی سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

چھ ماہ تک کویت میں واپس نہ آنے والے گھریلو ملازمین کے اقامے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ‏ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق چھٹی لے کر 6 ماہ تک اگر گھریلو ملازمین واپس نہ آئے تو ان کے اقامے ‏منسوخ کر دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کے تحت محکمہ اقامہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ‏قانون پر پہلے بھی عمل ہوتا رہا ہے تاہم کورونا کی وجہ سے سفری پابندیوں کے تناظر میں ‏عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

محکمے کا کہنا ہے کہ اب چونکہ بیشتر ممالک نے سفری پابندیوں میں نرمی کر کے پروازیں بحال ‏کی ہوئی ہیں تو قانون کی عارضی معطلی کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق یکم دسمبر 2021 سے 6 ماہ کی مدت کا شمار کیا جائے گا اور جو بھی گھریلو ‏ملازم چھٹی لے کر معینہ مدت میں واپس نہ آیا تو اس کا اقامہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

محکمے نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شہری اپنے گھریلو عملے کو 6 ماہ سے زائد عرصے کی ‏چھٹیاں دینا چاہے تو اسے محکمے کو مطلع کرنا ہو گا اور یہ اطلاع 6 ماہ کا عرصہ ختم ہونے سے ‏پہلے دینا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں