تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بندر بمقابلہ کتے: بندروں کی انتقامی کارروائیوں پر میمز کی بھرمار

بھارتی ریاست مہاشٹرا میں ساتھی بندر کی موت کے انتقام میں بندروں کے ہاتھوں ڈھائی سو کتوں کی ہلاکت پر درجنوں مزاحیہ میمز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کے علاقے ماجل گون کے ضلع میں بدلے کی آگ میں جل رہے بندروں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کتوں کو گھسیٹے ہوئے بلندی پر لیجاکر نیچے پھینک دیا۔

رپورٹ کے مطابق پانچ ہزار کی آبادی والے گاؤں میں اب ایک بھی کتا یا کتے کا بچہ زندہ نہیں بچا ہے، محکمہ جنگلات کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا اس باوجود حکام نے اب تک کسی بھی بندر کو نہیں پکڑا۔

جانوروں کے درمیان انتقامی کارروائیوں کی جنگ نے بھارتی شوشل میڈیا پر ہرطرف میمز ہی میمز نظر آرہی ہیں، انٹرنیٹ پر ‘بندر بمقابلہ کتے’ کا ہیش ٹیگ نظر آرہا ہے۔

مہول تیواری نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں سیاہ لباس میں ملبوس شخص کو کتا جب کہ گرے جیکٹ پہنے شخص کو بندر کا بچہ بتایا گیا ہے اور کتا بندر کے بچے کی جانب پستول تانے کھڑا ہے۔

اسی تصویر کے دوسرے حصّے میں گرے لباس زیب تن کیے شخص کو کندھے پر راکٹ لانچر اٹھائے دکھایا گیا ہے جس کا رخ کتے کی جانب ہے اور کتا معافی مانگ رہا ہے۔

ایک اور صارف نے بندر اور کتوں کی لڑائی میں بلیوں کو خوش ہوتے ہوئے دکھایا، مزاحیہ پوسٹ میں صارف نے لکھا کہ موجود حالات میں بلّی برادری اور نیچے بالی ووڈ فلم ‘پھر ہیرا پھیری’ کا ایک سین شیئر کیا جس میں اداکار جونی لیور کہتے ہیں کہ ‘ابھی مزا آیا نہ بیڑو’۔

ایک اور پوسٹ میں صارف نے ولادی میر پیوتن کی تصویر شیئر کی اور کیپشن دیا کہ ‘پیوتن امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ بندروں اور کتوں کے درمیان چھڑنے والی جنگ عظیم سوّم کو رکوانے کیلئے منصوبہ سازی کررہے ہیں’۔

نان فنگیبل رالپ نامی صارف نے بھارتی جھنڈا لگائے رکشے کی ویڈیو شیئر کی جس کی چھت پر کتا سوار تھا، صارف نے پوسٹ کا کیپشن دیا کہ ‘کتا بدلہ لینے کےلیے جاتے ہوئے’۔

ایسی بہت سی میمز ہیں جو سوشل میڈیا پر شیئر ہورہی ہے اور صارفین ان میمز کو دیکھ کر پیٹ پکڑ کر ہنسنے پر مجبور ہیں۔

Comments

- Advertisement -