اشتہار

اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم ‘نو وے ہوم’ کی باکس آفس پر دھوم

اشتہار

حیرت انگیز

اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دس کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم ‘نو وے ہوم’ میں ہیرو کا کردار ٹام ہالینڈ نے شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ ان کیساتھ ماریسا ٹومی اور جیکب بٹالون بھی اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپائیڈر مین نو وے ہوم نے تین دنوں میں 121 ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرچکی ہے امید ہے ایک ہفتے میں 242 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وبائی صورتحال کے دوران اسپائیڈر مین سیریز واحد فلم ہے جو ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں