اشتہار

سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنے مداحوں سے اہم اپیل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنے پرستاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ نیویارک کے فوڈ بینکوں میں امداد کی صورت اپنا حصہ ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق بیلا حدید فوڈ بینک کے لیے سوشل میڈیا پر چلائی گئی فنڈنگ مہم میں حصہ لے رہی ہیں تاکہ سال کے آخر تک نیویارک کے ضرورت مندوں کو کھانے کے ایک ملین پیکٹ فراہم کرنے کے لیے رقم اکٹھی کی جا سکے۔

فوڈ بینک ضرورت مند خاندان اور شہریوں کو مفت میں کھانا فراہم کرتا ہے۔ اسی ضمن میں ماڈل نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

- Advertisement -

حالیہ دنوں بیلا نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصویر شیئر کیں جن میں وہ فوڈ بینک کے کچن میں رضاکارانہ خدمات پیش کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے لکھا عطیات کے لیے نیویارک سٹی کے فوڈ بینک کی مدد کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bella 🦋 (@bellahadid)

حدید نے اپنی پوسٹ کے آغاز میں مشہور شیف شیری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آسمان سے بھیجا گیا فرشتہ جو فوڈ بینک کے لیے ہزاروں تازہ اور گرم کھانے فراہم کرتا ہے۔

فنڈ جمع کرنے والی تنظیم کے بارے میں سپرماڈل کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی تنظیم ہے جس کا میں بہت احترام کرتی ہوں اور ہمیشہ اس کی مدد کرتی رہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ صرف ایک ڈالر دے کر بھی اس مشن کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں