اشتہار

مایا علی نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں ’رخشی‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ مایا علی کو رواں سال فلم فیئر یو اے ای کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

مایا علی نے آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اظہار خیال کیا، اداکارہ نے اپنے دوستوں اور مداحوں کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے میگزین کا سرورق انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ملک کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘

مایا علی نے لکھا کہ ’میں آپ کی بے پناہ محبت اور حمایت کی شکر گزار ہوں۔‘

اداکارہ کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر ساتھی فنکاروں، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہیں۔

اداکارہ مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی روح کو جاننے کی خواہش باقی تمام خواہشات کو ختم کردے گی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں