کراچی: پاکستانی ٹیسٹ اوپنر عابد علی کو طبیعت ناسازی کے باعث فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس شعیب جٹ کے مطابق کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کو سینے اور بائیں ہاتھ میں درد کی شکایت ہوئی، جس پر فوری طور پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق نجی اسپتال میں عابد علی کے ضروری ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق نادرن کے خلاف کھیلتے ہوئے عابد علی کی طبیعت ناساز ہوئی، انہیں طبی امداد کے لئے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے ضروری ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔
Pray for Abid Ali ……. he is hospitalised
— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) December 21, 2021
عابد علی کی طبیعت ناسازی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور صارفین کی جانب سے ان کے لئے نیک تمناؤں اور جلد صحت کے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔
Many prayers for his speedy recovery
— Zeeshan Usmani (@ZHUsmani) December 21, 2021
NEWS ALERT: Pakistan Test opener Abid Ali has been hospitalized after complaining of chest pain during the ongoing QeA match.
— CricTracker (@Cricketracker) December 21, 2021