جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرونا کیسز میں کمی: پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا کیسز کم ہونے پر کاروبار کےاوقات کار معمول کے مطابق بحال کردئیے گئے ہیں، اس سلسلے میں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق 21دسمبر سے پنجاب بھر کے تمام اضلاع پر ہو گا جس کے تحت تمام کاروباری مراکز ہفتہ کے ساتوں دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

- Advertisement -

تمام کاروباری سرگرمیاں احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت ہو گی، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نوٹی فکیشن کا باقاعدہ اطلاق یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 270 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 4 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، اس کے علاوہ 643 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں