تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

طالبان نے افغان کرکٹ‌ بورڈ ممبران کے ناموں کا اعلان کردیا

کابل: امارات اسلامیہ کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے کرکٹ بورڈ ممبران کے ناموں کا اعلان کردیا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد حسن اخوند نے منگل کے روز مشاورت کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کے ممبران کے ناموں کا اعلان کیا، جس کے مطابق سابق آل راؤنڈ میر واعظ اشرف کو بورڈ کا مستقل چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

حسن اخوند نے 9 رکنی کرکٹ بورڈ کا اعلان کیا، جس میں افغانستان میں کرکٹ شروع کرنے والے یا اس کھیل کو متعارف کرانے والے کھلاڑی داد نوری بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :  عبرت ناک شکست افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لے ڈوبی

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار کو برطرف کردیا

رپورٹ کے مطابق کرکٹ بورڈ جلد تینوں فارمیٹ کے لیے نئی ٹیم کا اعلان کرے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے اگست کے بعد ملک چھوڑنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ افغانستان کی منتخب حکومت کے خاتمے اور اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کرکٹ بورڈ سمیت تمام محکموں کو ختم کردیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی تشکیل نو کا دوبارہ اعلان کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -