جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان نے بوسٹر ڈوز لگوا لی، ویڈیو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

حرمین امور کے سربراہ و امام مسجد الحرام شیخ عبدالرحمان السدیس نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ‏بوسٹر ڈوز لگوا لی۔

سعودی عرب میں یکم فروری سے 18 برس سے زائد عمر کے افراد کیلئے بوسٹر ڈوز لازمی قرار دی ‏ہے۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ بوسٹر ڈوز نہ لگوانے پر توکلنا ایپ میں ویکسین یافتہ کا اسٹیٹس ‏برقرار نہیں ‏رہے گا۔ ویکسینیٹڈ کا اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے بوسڑ ڈوز لازمی ہے۔

ویکسین یافتہ کا اسٹیٹس رکھنے کے لیے بنیادی شرط ویکسین کی دوخوراک لینے کے 8 ماہ بعد ‏بوسٹر ڈوز لینا ہے ‏جو کہ لازمی ہے۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اشکال سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ڈوز ناگزیر ہے اور ‏وائرس کی نئی ‏اقسام کے بعد بوسٹر ڈوز کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے ‏بوسٹر ڈوز کیلئے فائزر اور موڈرنا ویکسین کی منظوری دی ہے۔

حرمین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امام عبدالرحمان السدیس کی بوسٹر ڈوز لگوانے کی ویڈیو شیئر ‏کی گئی ہے اور ساتھ ہی عبارت میں دیگر اہل افراد سے اپیل کی گئی ہے وہ بھی تیسری ڈوز ‏لگوائیں۔

انہوں نے زور دیا ہے کہ تمام عملہ اور مقدس مساجد کے زائرین وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ‏ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں