پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان کی بہن نور خان کی تصویر پر گلوکار فلک شبیر نے کمنٹ کیا جس پر مداح الجھن کا شکار ہوگئے۔
معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی بہن نور ظفر خان نے حال ہی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اس کی تصاویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور ظفر خان نے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شادی مبارک‘ اب شادی کی کس کی باری ہے؟
View this post on Instagram
نور خان کی تصویر پر سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے لکھا کہ ’آپ کی باری ہے۔‘
اداکارہ کی تصویر پر فلک شبیر کا کیا گیا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ نور ظفر خان کی شادی کب ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیوبرز زید علی اور شاہویر جعفری کی جانب سے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نور جلد شادی کرنا چاہتی ہیں اور فلک شبیر جیسے بہترین پارٹنر کا انتظار کر رہی ہیں۔
نور خان متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں انہوں نے پہلے بطور ماڈل کام کیا اور پھر ڈرامہ انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔