اشتہار

‏’نوازشریف پیچھے جائیں گے فیملی کا نیا شخص لانچ کیا جا رہا ہے’‏

اشتہار

حیرت انگیز

معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف اب پیچھےچلےجائیں گے اور فیملی ‏کا نیا شخص لانچ کیا جا رہا ہے۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ شریف فیملی ‏میں سے ایک نیا شخص لانچ کرنےکی کوشش کی گئی ہے پتہ نہیں مریم نواز کے کیسز میں وکلا کی ‏زیادہ بیماریاں کیوں ہو رہی ہیں۔

شہبازگل نے کہا کہ پرپارٹی اپنی پالیسی کےمطابق آگےبڑھتی ہے خیبرپختونخواسےمتعلق فیصلے ‏کےپی حکومت نے کیے ہوں گے وزیراعظم نےفیصلہ کیاآئندہ بلدیاتی امیدواروں کاانتخاب خود کریں ‏گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کےپی میں بلدیاتی انتخابات میں شکست یقیناًپریشانی کی ہے عمران خان نے ‏ہمیشہ کہا ووکرز کو ٹکٹ دینےکی زیادہ کوشش کریں عمران کان نےکہابھائی بھتیجےکوٹکٹ دینے ‏کے بجائے ورکرز کو ٹکٹ دیں جب بھی وزیراعظم عمران خان کےوژن سےہٹیں گےنقصان ہوگا۔

معاون خصوصی نے واضح کیا کہ وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی کوئی تحقیقاتی رپورٹ نہیں ‏جمع کرائی گئی خبردرست نہیں وزیراعظم عمران خان براہ راست عوام سےرابطےمیں ہوتےہیں ‏تحمل رکھیں ہم اپنی غلطیوں سےسیکھتےہیں دہراتےنہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں