اشتہار

پریانکا نے اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام ہٹانے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے نام کے ساتھ شوہر نک جونس کا نام ہٹانے کی وجہ بتادی۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپرا نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ شوہر نک جونس کا نام ہٹا دیا تھا، اب اداکارہ نے اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام ہٹانے کی وجہ خود ہی بتادی ہے۔

پریانکا چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ نک جونس کا نام اس لیے ہٹایا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ایک ہی یوزر نیم رہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے مزید کہا کہ نام ہٹانے کی صرف اتنی چھوٹی سی وجہ تھی جسے مداحوں نے کوئی اور رنگ دے دیا۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا ’نک جونس کی بیوی‘ کہنے پر برس پڑیں

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے انسٹاگرام پر شوہر کا نام ہٹائے جانے کے بعد افواہیں گردش کررہی تھیں کہ اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

گزشتہ دنوں پریانکا نے شوہر کے ساتھ خوشگوار انداز میں تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ تاثر دیا تھا کہ دونوں کے درمیان کوئی غلط فہمی یا تعلقات میں کوئی خرابی نہیں اور دونوں خوشگوار انداز میں زندگی گزار رہے ہیں۔

شیئر کی گئی تصویروں کے ساتھ پریانکا نے کیپشن میں دوستوں اور اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا تھا جب کہ اداکارہ نے شوہر سے محبت کا بھی اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں