اشتہار

کینیڈا کا افغانستان کیلیے 56 ملین ڈالر امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان کے بعد کینیڈا نے بھی افغانستان کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔

کینیڈین وزیربین الاقوامی ترقی ہریجیت سنگھ سجن نے کہا ہے کہ کینیڈا افغانستان کو 56 ملین ‏ڈالر امداد دے گا یہ امداد 2022 میں دی جائے گی۔ ‏

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں لاکھوں لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے اس مشکل صورتحال میں ‏افغان عوام کی امداد کرنا ہو گی۔ ‏

- Advertisement -

گزشتہ روز جاپان نے افغانستان کیلئے100ملین ڈالر مالیت کا پیکج دینےکا اعلان کیا تھا۔ پیکج ‏افغانستان میں خوراک،پانی اورصحت کیلئےاستعمال ہوگا۔

جاپان کا افغانستان کیلیے کروڑوں ڈالر امداد کا فیصلہ

جاپان اس سے قبل بھی 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا ‏ہنگامی عطیہ افغانستان کو فراہم کر چکا ہے۔ ‏حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغان عوام کی امداد کا مقصد ملک اور گرد و نواح کے خطے میں ‏‏استحکام لانا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک اس مشکل وقت میں افغانستان کی امداد کر رہے ہیں۔ ‏‏وزیر اعظم عمران خان نے انسانی بنیاد پر افغانستان کےلیے پانچ ارب روپے امداد کی منظوری دے ‏‏رکھی ہے جس میں 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور ادویات و میڈیکل کا سامان شامل ہے۔

روس کی جانب سے انسانی امداد پر مشتمل سامان کی پہلی کھیپ کابل پہنچ چکی ہے۔ چند دنوں ‏‏کے دوران ایران، پاکستان، ازبکستان، چین اور قطر سمیت کچھ ممالک نے افغانستان کو انسانی ‏‏امداد اور طبی سامان کی فراہمی میں تعاون کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں