اشتہار

عابد علی کے دل میں دوسرا اسٹنٹ ڈال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کے دل میں دوسرا اسٹنٹ ڈال دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کے دل میں دوسرا اسٹنٹ ڈال دیا گیا، گزشتہ روز عابد علی کے دل کی دو رگیں بند ہونے کا انکشاف ہوا تھا ڈاکٹرز نے ایسی حالت میں ان کے کرکٹ کھیلنے کو معجزہ قرار دیا تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ عابد علی کے دل میں گزشتہ روز بھی اسٹنٹ ڈالا گیا تھا، ان کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عابد علی 2 ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور دو ماہ بعد وہ معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عابد علی کے کیرئیر سے متعلق پی سی بی کا اہم فیصلہ

گزشتہ روز پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا ہے کہ سینٹرل پنجاب کے اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں خیبر پختون خوا کے خلاف میچ میں آج 61 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ انھوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔.

پی سی بی کے مطابق کرکٹر عابد علی کو فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں اکیوٹ کورونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی، ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کر دی ہے.

پی سی بی کا کہنا تھا کہ مکمل علاج کے لیے پی سی بی ماہر امراض قلب سے مکمل رابطے میں ہے، اور اس وقت عابد علی کی حالت بہتر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں