اشتہار

سعودی عرب میں نئے ‘ایس او پیز’ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں شادی ہالز کے لیے نئے احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) جاری ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت بلدیاتی امور نے متنبہ کردیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چالان ہوگا، احتیاطی تدابیر میں ہالز ملازمین مسقبل بنیادوں پر ماسک پہننے کے پابند ہوں گے۔

وزارت بلدیات نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہالز میں صحت اصول کے ضروری ہدایات چسپاں کرنا ضروری ہے، سعودی وزارت صحت کی متعلقہ کمیٹی نے شادی ہالز کے علاوہ دیگر کمرشل مارکیٹوں اوراداروں کے لیے ضوابط جاری کیے ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

ضوابط کے تحت شادی ہالز کے کارکنوں کو تقریب کے دوران مستقل بنیادوں پرماسک استعمال کرنا ضروری ہے ۔ ہاتھوں کی صفائی کے لیے سینیٹائزرکی بوتلوں کو نمایاں مقامات پررکھا جائے۔

انتباہی بینرز میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کے پابندی کے بارے میں متنبہ کرنا ہوگا۔

اسی طرح ہال کے داخلی راستوں پرآنے والوں کا ’توکلنا‘ اسٹیٹس چیک کرنے کا بندوبست کیا جائے گا، داخلی راستوں سے آنے والوں کی تعداد کا ریکارڈ رکھنے کے لیے توکلنا کا کیوآرکوڈ چسپاں ہونا چاہیے جسے اسکین کرنے کے بعد ہی مقررہ تعداد کی گنجائش کے حساب سے لوگوں کو اندرجانے کی اجازت دی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں