آپ نے اکثر سانپوں کو شکار کرکے اسے نگلتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن کیا ایسا کبھی سنا کہ کسی سانپ نے خود کو ہی نگلنے کی کوشش کی؟
جی ہاں یہ حقیقت ہے، پڑھ کر یقیناً آپ بھی حیران رہ گئے ہوں گے لیکن ویڈیو دیکھ کر یہ سچ ماننا پڑے گا۔ انٹرنیٹ پر ایسے مناظر وائرل ہیں جن میں کنگ نامی سانپ کو اپنا آپ نگلتا ہوا دیکھا گیا ہے۔
سانپ کے مالک روب کلارک نے کس طرح دھڑ کو اس کے منہ سے نکالا یہ دیکھ کر بھی آپ ورطہ حیرت کا شکار ہوجائیں گے، ویڈیو کو اب تک 13 ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔
روب نے سانپ کے دھڑ کو اسی کے منہ سے نکالنے کے لیے عجیب وغریب تجربہ کیا جو کامیاب رہا جس پر انہیں خود بھی حیرت ہوئی۔
سانپ کے مالک نے بتایا کہ اس نے ہینڈ سینیٹائزر ہاتھ میں لیا اس کے سرپر ملنے کی کوشش کی جو درست ثابت ہوا اور سانپ نے فوراً خود کو نگلنے کا عمل ترک کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ وہ سینیٹائزر کو سانپ کے سرپر ڈالنا چاہتا تھا لیکن اس کی آنکھوں میں بھی چلا گیا تاہم اس سے کچھ نقصان نہیں ہوا اور وہ بالکل صحت یاب ہے، کنگ سانپ کبھی خود کو نہیں لگلتے بلکہ اس طرح کے واقعات شازونادر ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔