سابق آسٹریلوی کپتان گریک چیپل نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حق میں آواز اٹھا دی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو رونا دھونا اور کورونا کو چھوڑ کر پاکستان میں کرکٹ کھیلنی چاہیے مجھےامید ہے ویرات کوہلی ریٹائر ہونے سے پہلے پاکستان جائےگا۔
گریک چیپل نے کہا کہ پاکستان کو دیگر کرکٹ ممالک کی سپورٹ کی ضرورت ہے اور انہیں امید ہے کہ ایک مضبوط آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
- Advertisement -
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان جیسا میزبان ملنا مشکل ہے ان کی رپورٹ ہے کہ آسٹریلوی سکیورٹی وفد پاکستان میں انتظامات سےمطمئن ہے۔
چیپل نے پاک بھارت کرکٹ کے حق میں کہا پاک بھارت کرکٹ کو اربوں لوگ دیکھتے ہیں۔