تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

آصف زرداری کا خیمے لگا کر احتجاج کا اعلان

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زداری نے لاہور کو سیاسی مسکن بنانے اور وہاں خیمے لگا کر احتجاج پر بیٹھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارٹی کارکنان سے خطاب میں آصف علی زرداری نے لاہورمیں خیمہ لگا کربیٹھنےکا اعلان کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاہورمیں خیمےلگاکر احتجاج کرنےجا رہا ہوں، لاہور، اسلام آباد میں بیٹھ کر مخالفین (ان) کا مقابلہ کروں گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق صدر کو بونا قرار دیا۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت جانا ہو تو آصف زرداری وہیل چیئر منگوا لیتے ہیں اور ضمانت ملتے ہی قد سے بڑی بھڑکیں مارنا شروع کردیتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا آصف زرداری لاہور آئے تو دو خیموں جتنے لوگ ہی ہوں گے، اسلام آباد اور لاہور آنےکا خواب دیکھنے والوں کے پاس لاڑکانہ بھی نہیں رہےگا کیونکہ سندھ میں آئندہ حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی پاکستان کو تباہی سے نکالے گی، آصف علی زرداری

یہ بھی پڑھیں: بھٹو صاحب اور بی بی آج بھی مجھ سے باتیں کرتے ہیں، آصف زرداری

یاد رہے کہ آصف علی زرداری گزشتہ دو روز اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں موجود تھے، جہاں انہوں نے کارکنان سے ملاقاتیں اور خطابات بھی کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -