پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار چوتھے 054 نیول جہاز کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا، مذکورہ جہاز جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔
تقریب کے مہمان خصوصی چین میں تعینات چیف نیول اوورسیز کموڈور راشد محمود شیخ تھے، اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس طغرل پاک بحریہ کے سپرد کیا جاچکا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کموڈور راشد محمود شیخ نے کہا کہ جہاز کی بروقت تکمیل چینی شپ یارڈ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہازوں کی تیاری پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے، پاک بحریہ کے بیڑے میں جہاز کی شمولیت سے سمندری دفاع کو مزید تقویت ملے گی۔
تقریب میں چینی بحریہ کے افسران ، شپ بلڈنگ کمپنی اور شپ یارڈ کے اہم نمائندوں نے شرکت کی۔،
واضح رہے کہ ٹائپ054جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جہاز ہیں گے جن میں جدید ترین سطح آب، زیر آب اور فضائی ہتھیاروں کے نظام نصب ہیں۔
یہ جہاز الیکڑانک وارفیئر، فضائی و سمندری سرویلنس اور ایکوسٹک سنسرز سے لیس ہیں جو کہ کمبیٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے آپس میں جڑے ہیں۔
یاد رہے کہ پاک بحریہ نے یہ معاہدہ 2017 میں کیاتھا، تمام جہاز اپنے طے شدہ منصوبے کے مطابق فراہم کیے جا رہے ہیں۔