اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، 20 لاکھ قرض پر ماہانہ قسط کتنی ادا کرنا ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے میرا گھر ہاؤسنگ منصوبے کے لیے دیے جانے والے قرض اور ماہانہ قسط کے حوالے سے عوام کی پریشانی دور کردی۔

اسلام آباد میں منعقدہ میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ ماضی میں کبھی قرض کی قسط اتنی کم نہیں تھی، جتنی اس منصوبے کے لیے مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی 20 لاکھ کا قرضہ لیتا ہے تو اس کی ماہانہ قسط صرف11 ہزار روپے بنے گی، تاریخ میں اس سے پہلے کبھی قرض پر اتنا ریلیف فراہم نہیں کای گیا۔

- Advertisement -

رضا باقر کا کہنا تھا کہ پہلےبینک اسٹاف اتنے ٹرینڈ نہیں تھےجو لوگوں کی مدد کرسکے مگر اب صورت حال بہت تبدیل ہے کیونکہ لوگوں کو ہر حوالے سے مطمئن بھی کیا جارہا ہے، بینکوں نے اب تک اس پروجیکٹ کے لیے آنے والی درخواستوں پر 109 ارب روپے قرضوں کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: ‏’قرضوں کی فراہمی شروع ہو گئی عام آدمی اپنا گھر لے سکتا ہے’‏

انہوں نے بتایا کہ 260 ارب روپے سے زائد مالیت کی درخواستیں آچکی ہیں، جس میں سے بینک اب تک 32 ارب روپے تقسیم بھی کرچکے ہیں، ابتدا میں تھوڑی رکاوٹیں آئیں مگر اب بہترین کام بہتر انداز سے چل رہا ہے اور ہر ہفتے تقریباً 1.7 ارب روپے قرض کی رقم تقسیم کی جارہی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے اس کامیابی پر وزیر خزانہ شوکت ترین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اُن کی طرف سے بھی بھرپور مدد ملی۔ رضا باقر نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کاخواب اپناگھرہے تو نزدیکی بینک جا کر درخواست حاصل کریں اور آشیانہ بنانے کے لیے قرض حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: میرا پاکستان، میرا گھر اسکیم، بینک قرض جاری ہونے کی رفتار میں‌ دگنا اضافہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لوگوں کوسمجھ نہیں ہےکہ آپ نےکتنا بڑا کام کر دیا، ہم اس منصوبے کے حوالے سے ہر ہفتےگورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ میٹنگ کرتے تھے، اب تک 260ارب روپےکی درخواستیں آئیں جس میں سے 106 ارب روپے کی منظوری دی جاچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں