اشتہار

حرا مانی کے کنسرٹ کی ویڈیو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کے فیصل آباد کالج میں کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ حرا مانی نے رواں ہفتے پنجاب گروپ آف کالجز میں ہونے والے سالانہ میوزیکل فیسٹا میں شرکت کی جہاں انہوں نے اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

اداکارہ نے لگاتار دو دن پرفارم کیا اور اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس ایونٹ کے ویڈیو کلپس بھی شیئر کیے۔

- Advertisement -

حرا مانی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے اپنے مشہور ڈرامے ’دو بول‘ کا او ایس ٹی گاتے ہوئے بھی اپنی ویڈیو شیئر کی۔

اداکارہ نے اس ایونٹ میں نازیہ حسن کا مشہور گانا ’ڈسکو دیوانے‘ اور بالی ووڈ کی مشہور فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا گانا ’بلم پچکاری‘ بھی گایا۔

اداکارہ کے مداح بھی اس کنسرٹ میں موجود تھے، وہ ان کی پرفارمنس سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

یاد رہے کہ حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میں ہاری پیا‘ میں ’سارہ‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سنبل اقبال، سمیع خان، مرینہ خان ودیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں