اشتہار

اسپائیڈر مین چھپکلی کی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قدرت کے اس کارخانے میں رنگ رنگ کے عجائبات بکھرے ہوئے ہیں، ایسا ہی ایک اور لیکن خوب صورت عجوبہ سامنے آیا ہے، یہ ہے اسپائیڈر مین چھپکلی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے۔

مشہور مارول سپر ہیرو اسپائیڈر مین جیسی نظر آنے والی اس چھپکلی کی تصویر کو انڈین فاریسٹ سروسز آفیسر سُسانتا نندا نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا تھا۔

اس تصویر میں ایک چھپکلی دکھائی گئی ہے جسے ‘موانزا فلیٹ ہیڈ راک اگاما’ کہا جاتا ہے، اس کا رنگ سرخ اور نیلا ہے، جو کہ مارول ہیرو اسپائیڈر مین کی طرح ہے، اور اس طرح اسے اسپائیڈر مین اگاما بھی کہا جانے لگا ہے۔

- Advertisement -

نندا نے اس کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ کیپشن بھی لگایا: ‘حقیقی زندگی کا اسپائیڈر مین، موانزا فلیٹ ہیڈ راک اگاما، جسے بعض اوقات اسپائیڈر مین اگاما بھی کہا جاتا ہے، یہ فلمی اسپائیڈر مین کی طرح کھڑی دیواروں پر چڑھتا ہے’۔

یہ چھپکلی عام طور پر تنزانیہ، روانڈا اور کینیا میں پائی جاتی ہے۔ نر موانزا کا سر، گردن اور کندھے یا تو چمک دار بنفشی یا سرخ ہوتے ہیں، جب کہ اس کا باقی جسم گہرے نیلے رنگ کا ہوتا ہے، اور مادہ زیادہ تر کتھئی رنگ کی ہوتی ہے۔

نر موانزا کی رنگت کی وجہ سے چھپکلی کی یہ نسل ایک فیشن ایبل پالتو بن گئی ہے۔

نندا کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کر رہا ہے، اب تک اسے 15 ہزار سے زائد صارفین نے لائک کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ‘لو، اس کا تو پوز بھی بالکل وہی ہے۔’ ایک اور نے لکھا ‘ایک الگ ملٹی وَرس سے ایک اور … ڈاکٹر اسٹرینج تم کہاں ہو؟’

ایک اور صارف نے لکھا آخر کار اسپائیڈر مین کا فیشن ڈیزائنر مل گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں