تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

‏’پیغمبرِاسلام ﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں’ وزیراعظم کا پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم

وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے پیغمبراسلام ﷺ سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ میرےپیغام کی تصدیق کی روسی صدر ‏کے بیان کا خیرمقدم کرتاہوں نبی پاک ﷺکی توہین آزادی اظہارنہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم امہ کو اسلاموفوبیا کے مقابلے کیلئے پیغام کو غیرمسلم دنیا تک پہنچانا ‏چاہیے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دوٹوک کہا ہے کہ پیغمبرِاسلام ﷺکی توہین آزادی اظہار نہیں ہے ‏پیغمبر کی توہین مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہونے کے ساتھ ساتھ ‏مسلمانوں کے مقدس جذبات ‏کی خلاف ورزی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب مخالفت اقدامات انتہاپسندانہ کارروائیوں کو جنم دیتےہیں فنکارانہ آزادی ‏‏ہونی چاہیے لیکن اس کی اپنی حدود ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کھلے دل کے ساتھ مسلم اُمّہ کے اس لیڈر (عمران خان) کا بھی شکریہ ادا کریں جس نے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس کی حرمت کا مدعا پوری دنیا کے سامنے رکھا اور آج ولادیمیر پوٹن جیسے عالمی رہنما عمران خان کی ان کاوشوں کے نتیجے میں اس مسئلے پر دو ٹوک رائے دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -