منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’ای وی ایم‘ سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور آئی ووٹنگ پر اپنا کام ذمہ داری سے کررہے ہیں، کام میں مداخلت نہ کی جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم سے متعلق میڈیا پر غیرذمہ دارانہ بیانات سامنے آرہے ہیں جو گمراہ کن ہیں، 23 دسمبر کو کمیٹیاں ای سی کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر بریفنگ دے چکی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مشینوں کی ٹینڈرنگ میں عالمی معیار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مشینوں کی تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ بھی ضروری ہے۔

- Advertisement -

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو ٹیکنالوجی سے متعلق ادراک نہیں ہے، کسی کو وضاحت چاہیے تو الیکشن کمیشن کے دروازے کھلے ہیں ۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا ای وی ایم کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کا اعلان

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کا سلسلہ بند کیا جائے، الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے اپنا کام جاری رکھے گا۔

ای سی پی ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے بھی ٹیکنالوجی سے متعلق اقدامات کرتا رہا ہے، مشینوں کے حصول کے عمل میں پیپرا رولز، عالمی معیار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

ای سی پی ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن قانون اور آئین کے تحت اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا پابند ہے، ادارہ بغیر کسی دباؤ کے اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں