اشتہار

امریکی ویزوں کیلئے انٹرویو کی شرط ختم، اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی انتظامیہ نے امریکا آنے والوں کیلئےانٹرویو کی شرط ختم کر کے ویزوں کے جلد اجرا کا ‏فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی معیشت پر ورک ویزا والوں کے مثبت اثرات تسلیم کرتے ہیں ویزا ‏کے انتظار کے اوقات کو کم کرنےکیلئےپرُعزم ہیں، قونصلرز 31 دسمبر کے بعد بغیر انٹرویوز ویزے ‏جاری کرسکیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نےانٹرویوز کے بغیر ویزوں کی فہرست جاری کر دی۔ پیشہ ورافراد ‏H-1B‎‏ ‏اسپیشل ایجوکیشن ویزیٹر ‏H-3‎‏ کیلئےانٹرویو کی شرط ختم کی گئی ہے۔

- Advertisement -

انٹرا کمپنی ٹرانسفر ‏L-visas‏ غیرمعمولی قابلیت ‏O-visas‏ کیلئےانٹرویوز نہیں ہوں گے۔ کھلاڑیوں، ‏فنکاروں، ثقافتی سرگرمیوں کیلئے ‏P-visas‏ کیلئےانٹرویوز کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

ثقافتی ایکسچینج پروگرامQ-visas‏ کیلئےانٹرویوز نہیں ہوں گے۔ زرعی کارکنوں کیلئےH-2‎‏ ویزےمیں ‏انٹرویوز کی شرائط ختم کی گئی ہے۔

طلبہ کیلئے ‏M،F-visas‏ کیلئےانٹرویوز نہیں ہوں گے طلبہ ایکسچینج ویزیٹرJ-visa‏ کیلئے بھی ‏انٹرویوکی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں عالمی کمیونٹی کے تعاون کو تسلیم کرتے ہیں امریکاکا ویزا ‏تجدید کرانے والوں کا بھی انٹریو نہیں ہو گا تمام فیصلےہوم لینڈسیکیورٹی کی رضا مندی سے کیے ‏گئے ہیں کوروناکی وجہ سے ویزا پروسیسنگ کی صلاحیت متاثرہوئی تاہم اب ویزا کے انتظار کو کم ‏کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں