راولپنڈی : پولیس نے لاپتہ خاتون کا معمہ حل کرلیا، کسی اور نے نہیں اسی کے شوہر نے اسے قتل کرکے لاش غائب کردی۔
راولپنڈی میں دو ماہ 10دن قبل لاپتہ ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے لاپتہ اور اغواء کی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے وجیہہ سواتی کے شوہر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے دوران تحقیقات قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
- Advertisement -
پولیکس حکام کے مطابق شوہر کے اعتراف اور لاش کی نشاندہی پر تحقیقاتی ٹیم مقتولہ وجیہہ سواتی کی لاش کی برآمدگی کیلئے ہنگو روانہ ہوگئی۔
تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے جائیداد اور بینک بیلنس ہتھیانے کی خاطر بیوی وجیہہ سواتی کو اغواء اور پھر قتل کیا، نئی تشکیل کردہ ٹیم نے ماہرانہ طریقے سے واردات کا سراغ لگالیا۔