جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سالگرہ سے قبل بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان حادثے کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو سالگرہ سے قبل بڑی مشکل نے آن گھیرا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبنگ اداکار سلمان خان کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل میں سانپ نے ڈس لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مطابق سلمان خان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھے جہاں انہیں سانپ نے ڈس لیا جس کے فوری بعد انہیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب سلمان خان اپنی سالگرہ سے دو دن قبل اپنے فارم ہاؤس پر تھے جہاں گارڈن ایریا میں وہ رات گئے دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں محسوس ہوا کہ بازو پر کسی نے کاٹا ہے، اتنے میں ایک دوست نے وہاں سے سانپ گزرتے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے سلمان خان کو طلب کرلیا

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خوش قسمتی سے سانپ زہریلا نہیں تھا جس کی وجہ سے سلمان خان کو زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

اداکار کو اسپتال سے طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اس وقت اپنے فارم ہاؤس میں ہی موجود ہیں اور آرام کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں