اشتہار

بلُ ڈوگ لڑکی اور پالتو کتے پر ٹوٹ پڑا، خطرناک ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بہادر لڑکی نے جان پر کھیل کر پالتو کتے اور اس کی مالکن کو بلُ ڈوگ کے خطرناک حملے سے ‏بچا لیا۔

دل دہلا دینے والا واقعہ امریکی شہر لاس ویگس میں پیش آیا جس کی ویڈیو دروازے پر لگے ‏کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی اور سوشل میڈیا پر یہ اب گردش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 19 سالہ لڑکی کا پالتو کتا گھر سے باہر نکل جاتا ہے جسے اگلے ‏ہی لمحے غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

- Advertisement -

اچانک بلُ ڈوگ پالتو کتے پر ٹوٹ پڑتا ہے کہ اتنے میں لڑکی اسے حملے سے بچانے کے لیے اٹھا ‏لیتی ہے لیکن بلُ ڈوگ مسلسل حملے کی کوشش کرتا ہے اور اچھل کر کمسن کتے کو کاٹنے کی ‏کوشش کرتا رہتا ہے۔

پہ در پہ حملوں سے پریشان لڑکی مدد کے لیے پکارتی ہے کہ اتنے میں ایمازون کی خاتون ڈرائیور ‏مدد کے لیے پہنچ جاتی ہے جو بلُ ڈوگ کے سامنے کھڑے ہو کر اسے آگے بڑھنے سے روکتی ہے ‏اور اتنے میں مالکن اپنے کتے کے ہمراہ بحفاظت گھر کے اندر لوٹ جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں