منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

55 فٹ طویل سمندری مخلوق کی باقیات دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سائنس دانوں نے امریکا میں 24 کروڑ سال قدیم دیوقامت سمندری جانور کی باقیات دریافت کرلیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عجیب الخلقت دیوقامت سمندری مخلوق امریکی ریاست نیواڈا سے دریافت ہوئی جس کی کھوپڑی کی لمبائی چھ فٹ سے زیادہ ہے۔

ماہرین کا خیال رہے کہ جس سمندری مخلوق کی باقیات دریافت ہوئی ہیں وہ تقریباً 55 فٹ لمبی رہی ہوگی جس کا تعلق معدوم ہوئی سمندری نسل "اکتھیوسار” سے ہے۔

- Advertisement -

ماہرین آثار قدیمہ نے عجیب الخلقت آبی مخلوق کو سمندری ڈائنو سار کا نام دیا ہے جب کہ اکتھیوسارز کی برآمد ہونے والی انتہائی کم باقیات کو اسے سمبوشپونڈائلس ینگورم کا نام دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے پہلی مرتبہ اکتھیوسارز کی باقیات سنہ 1998 میں دریافت کی تھیں جس سے انہیں اندازہ ہوا تھا کہ یہ جانور جسامت کے لحاظ سے بہت بڑا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں