تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

پوپ فرانسس نے شادی شدہ افراد کو کیا مشورہ دیا؟

روم : مسیحی برادری کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس نے شادی شدہ جوڑوں کو ایک خط کے ذریعے نصیحت کی، جسے اتوار کے روز جاری کیا گیا۔

پوپ فرانسس نے اپنے خط میں کہا کہ کرونا وبا کے دوران گھریلو تشدد اور مسائل میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، جس کی وجہ شادی شدہ افراد کا ایک ساتھ بہت زیادہ وقت گزارنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں شادی شدہ جوڑوں کو ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے مواقع میسر آئے وہیں آپسی مسائل میں شدت آئی جس کے باعث نوبت علیحدگی تک جاپہنچی جس کا سب سے زیادہ نقصان بچوں کو ہوتا ہے۔

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا کا کہنا تھا کہ جوڑوں کے دن کا اختتام امن و امان کیساتھ ہونا چاہیے۔

پوپ فرانسس نے اپنے خط میں جوڑوں کو نصیحت کی کہ خاندان کو مضبوط اور مستحکم رکھنے کے لیے شادی شدہ افراد کو تین الفاظ پلیز (گزارش) ، تھینکس (شکریہ) اور سوری (معاف کردیں) ہمیشہ یاد رکھنے چاہئیں۔

Comments

- Advertisement -