اشتہار

سارہ خان نے فلک شبیر اور ننھی بیٹی کی نئی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ فلک کی نئی ویڈیو شیئر کردی۔

اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر فلک شبیر اور ننھی بیٹی عالیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں بابا کی گود میں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہوں۔‘

سارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی عالیانہ کو فلک شبیر گود میں اٹھائے ہوئے ہیں اور اسے سلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ کی ویڈیو کو ان کی بہن نور ظفر خان نے بھی پسند کیا اور دل کی ایموجی بنائی۔

سارہ خان نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ننھی عالیانہ کو دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی عالیہ فلک کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی سارہ نے بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ عالیانہ کو پیار کررہی ہیں، اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ماں بننا ایک بے حد حیرت انگیز اور خوبصورت احساس ہے۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں اکتوبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، ننھی پری کا نام عالیانہ فلک رکھا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں