منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

2022 کن ستاروں کیلئے اچھا ثابت ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2021 کا آخری سورج غروب ہونے میں چار روز باقی رہ گئے ہیں اور نئے سال یعنی 2022 کا آغاز ہوجائے گا، نئے سال میں کون سے ستارے خاص ہوں گے؟ ستارہ شناسوں نے بتایا ہے۔

اجرام فلکی کے ماہرین نے اس برس 12 ستاروں میں سے 5 ستاروں کو منتخب کیا ہے، آئیے جانتے ہیں کہ ان ستاروں کے حوالے سے ماہرین کیا بتاتے ہیں۔

برج اسد کے حامل افراد کے لیے آئندہ برس کافی مثبت چیزیں ہونے کی امید ہے، 2022 ان کے لیے بلاشبہ کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا کیوں کہ اس سال انہیں ترقی کےلیے نئے راستے اور مواقع ملے گے۔

- Advertisement -

برج جدی کے حامل افراد 2022 میں ترقی کی نئی منزلوں کی جانب بڑھیں گے جس سے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔

ستارہ شناسوں کا کہنا ہے کہ برج ثور والے افراد کے لیے آئندہ برس روزگار کے بہتر اور کئی مواقع میسر آئیں گے، لیکن انہیں لوگوں سے محتاط انداز میں تعلقات بنانے ہوں گے۔

اسی طرح برج میزان والے افراد کو رواں برس بڑی کامیابی ملے گی اور یہ سال ان کےلیے بہترین سال ثابت ہوسکتا ہے جب کہ عقرب کے حامل افراد کےلیے 2022 کامیابیوں سے بھرپور ہوگا اور رواں برس انہیں اپنی مطلوبہ اور پسندیدہ ملازمت ملنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں