جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‏’خطے میں امن و مستحکم اور خوشحال افغان عوام کیلیے کوشاں ہیں’‏

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے ‏سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے یونانی سفیر نے الوداعی ملاقات ‏کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان صورتحال پرگفتگو کی گئی۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ بھی زیرغور آیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کےفروغ کیلئے ‏پرعزم ہے خطے میں امن ،مستحکم اور خوشحال افغان عوام کےلئےکوشاں ہیں۔

یونانی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈر مینجمنٹ ‏سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں