ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

آئی سی سی کا ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے انگلینڈ کے جو روٹ اور بھارت کے روی چندر ایشون کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

روی چندر ایشون کو اس سال 8 میچز میں 52 وکٹیں لینے اور سنچری کے ساتھ 337 رنز بنانے پر نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے 15 میچز میں 1708 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 6 سنچریاں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کائل جیمی سن اور سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے کو بھی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹوں کے ذریعے ہوگا جس میں شائقین کرکٹ سال کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی 28 سے 31 دسمبر تک مختلف کیٹیگری کے لیے ناموں کا اعلان کرتا رہے گا، فاتح کرکٹرز کا اعلان جنوری میں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں