اشتہار

اسلحہ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس آن لائن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلحہ لائسنس آن لائن جاری کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے فیصلے ‏پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ ‏

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شفافیت کیلئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کا نظام نادرا سےمنسلک ‏ہو گا۔ ‏ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے نئےاسلحہ لائسنس پرعارضی طور پابندی عائد ہے ‏اور ماضی میں جاری اسلحہ لائسنس کے آڈٹ کیلئے اسٹنٹ کمشنر شالیمار تعینات کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سینیٹ میں پاکستان اسلحہ ترمیمی بل 2021 منظور کیا گیا ہے۔ پاکستان اسلحہ ‏ترمیمی بل 2021 ‏سینیٹ میں پیش کیا گیا تو پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے کہا کہ اسلام آباد ‏میں اسلحہ لائسنس ‏کااختیاروفاقی حکومت کےپاس ہے ویسے اس بل کی حدود اسلام آباد تک ‏محدود ہے۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پورے ملک میں دہشتگردی کےواقعات بڑھ رہےہیں موجودہ ایکٹ کے ‏تحت کوئی پابندی نہیں کس کواسلحہ کا لائسنس ملے ‏گا؟ پہلے اسلحہ لائسنس وزیراعظم ہاؤس کی ‏اجازت کے بعد ایشو ہوتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں