تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

سیاحوں کی موجودگی میں شیر کا حملہ، ویڈیو سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر شیر کے حملے کی نت نئی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

بھارتی ریاست راجستھان کے رنتھمبور نیشنل پارک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاحوں کی موجودگی میں شیر نے کتے کو دبوچ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاح گاڑی کے اندر موجود ہیں، ایک کتا گاڑی کے قریب سے جیسے ہی آگے نکلتا ہے تو شیر اس کو دبوچ کر لے جاتا ہے۔

شیر نے چند سیکنڈز کے اندر ہی کتے پر اچانک حملہ کیا اور اسے دبوچ کو جھاڑیوں میں لے گیا۔

ویڈیو میں سیاح کو چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ، سیاح نے آواز لگائی کہ پکڑ لیا، پکڑ لیا، اس نے کتے کو پکڑ لیا۔‘

وائلڈ لائف کنزرویشن ٹرسٹ کے صدر انیش اندھیریا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رنتھمبور کے اندر شیر نے کتے کو مار ڈالا۔

انہوں نے لکھا کہ کتے جنگلی حیات کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر ابھرے ہیں، پناہ گاہوں کے اندر ان کی موجودگی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو گزشتہ روز شیئر کیا جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ردعمل بھی دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -